چوہدری اعتزاز احسن کا مجید نظامی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

Published on July 28, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 348)      No Comments

66
اسلام آباد۔۔۔ چیئرمین سینٹ سید نیئر حسین بخاری اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ صابر علی بلوچ نے معروف صحافی اور نوائے وقت گروپ کے سربراہ مجید نظامی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں چیئرمین سینٹ سید نیئر حسین بخاری اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ صابر علی بلوچ نے مرحوم مجید نظامی کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ صحافت کے شعبہ میں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور ایک اصولی صحافی کی حیثیت سے وہ پاکستانی عوام کے دلوں میں رہیں گے۔ چیئرمین سینٹ و ڈپٹی چیئرمین سینٹ نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ اور صبر جمیل عطا فرمائے۔ چیئرمین سینٹ نے کہا کہ آزادی صحافت اور جمہوریت کیلئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ سینٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق اور قائد حزب اختلاف چوہدری اعتزاز احسن نے بھی مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی اور کہا کہ مجید نظامی ایک عہد ساز شخصیت تھے اور انہوں نے ہمیشہ اصولوں کی پاسداری اور حب الوطنی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے غمزدہ خاندان سے دلی افسوس اور ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog