کبھی کا جُھک جانا زندگی کے نئے دورازے کھول دیتا ہے، طلال فرحت

Published on July 29, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 581)      No Comments

talal
عید پرُ ان لوگوں کو بھلا دینا، جو آپ سے دور ہوجاتے ہیں
ان کے بغیرہمیشہ عید ادھوری ہی رہتی ہے، رائٹر وڈائریکٹر طلال فرحت
کراچی(یواین پی) ’’عید پرُ ان لوگوں کو بھلا دینا، جو آپ سے کسی نہ کسی اور چھوٹی سی چھوٹی بات پر دور ہوجاتے ہیں ان کے بغیرہمیشہ عید ادھوری ہی رہتی ہے، اس لیے انہیں چاہیے کہ وہ دل میں سے کدورتیں نکال کر ایک دوسرے سے ملیں، محبتوں کے ساتھ خوشیاں بانٹیں کیونکہ محبت سے ہی دنیا کے تمام رشتے قائم ہیں اور اس موقع پر ہمیں غزہ کے بہن بھائیوں کوبالکل نہیں بھولنا چاہیے اور ان کے ساتھ محبت بانٹنے کے لیے ہمیں چاہیے کہ ہم سب ٹھیک گیارہ بجے صبح چند منٹ کی خاموشی اختیار کریں اور ان شہیدوں کے لیے اپنی محبت کا اظہار کرنے کے لیے میرے خیال سے یہ بہتر طریقہ ہے، گو کہ دنیا بھر کے تمام مسلمان ان سب کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں، ہم وہاں جا کر ان کی اگر مدد نہیں کر سکتے تو کم از کم ان سے محبت کا اظہار کرنے کے لیے چند منٹ کی خاموش تو اختیار کر سکتے ہیں‘‘،چاند رات میں عید کی مبارکباد دینے کے لیے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے یہ بات کراچی سے رائٹر وڈائریکٹر طلال فرحت نہ کہی، انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک جن مسائل سے دوچار ہے اور جس روش پر جا رہا ہے، اس ماحول میں ویسے ہی عوام کا جینامحال ہو رہا ہے اور اگر ان نعمتوں کے خزانے سمیٹنے کے بعد بھی ہم اس موقع پراپنے دوستوں اور ملنے جلنے والوں سے منہ پھیر لیں گے تو ہمارے گھر،خاندان، محلے، شہر اور ملک میں کیا محبت، اخوت اور بھائی چارے کی فضا قائم رہ سکے گی؟ کبھی نہیں، اس کے لیے ہمیں اپنے گھر سے محبت کا بیج بونا پڑے گا اور مجھے امید ہے کہ میری اس بات سے سب تائید کریں گے کہ عید کے تین دن اس لیے نہیں کہ بس انہیں دنوں میں اپنی محبت کا رنگ سب پرجمائے رکھیں، بلکہ ہمیں چاہیے کہ یہ رنگ پورے سال ہی نہیں بلکہ زندگی کے اُس پل تک رشتوں کو اتنی خوبصورتی سے ایسا نبھائیں کہ جب سانس ٹوٹے تب وہ محبت کرنے والے آپ کے پاس ہوں،یوں اصل محبت اسی وقت نظر آئے گی، میری تمام روستوں سے گزارش ہے کہ وہ اپنے خاندان، ملنے جلنے والوں اورخصوصا اُن دوستوں سے جا کر خود ملیں جو آپ سے روٹھے ہوئے ہیں کیونکہ کبھی کا جُھک جانا زندگی کے نئے دورازے کھول دیتا ہے کہ جہاں سے آپ کی قسمت دور سے آپ کو خوش آمدیدکہنے کو منتظر ہوتی ہے ساتھ ہی میری دلی دعا ہے کہ جہاں جہاں جس جس نے رمضان المبارک میں روزے رکھے اللہ پاک ان کے روزوں کوقبول فرمائے، ان کی عبادات کو قبول فرمائے اور اس خوشی کے موقع پر اپنے تمام دوستوں اور ملک میں تمام بھائی بہن بسنے والوں کو میری جانب سے دلی’’عید مبارک‘‘ قبول ہو۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes