اسلام آباد ۔۔۔ سوشل میڈیا پر عید مبارکبادی پیغامات والے عید کارڈز فرینڈز میں شیئر کرنے کا سلسلہ زور پکڑ گیا، مختلف انواع و اقسام کے مبارکبادی کارڈز فیس بک اور ٹوئیٹر پر بکھیر گئے۔ سوشل میڈیا پر مختلف اقسام کے عیدگارڈ جو خود ڈیزائن کردہ ہیں فیس بیس پر دکھائی دے رہے ہیں جن کی تیزی سے شیئرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ ہر کوئی پہلے عید مبارکباد دینے کے چکر میں موبائل فون پر ایس ایم ایس بھجوانے میں مصروف دکھائی دیتا ہے۔