شمالی کوریا نے حماس اور حزب اﷲ کو میزائل فراہم کرنے کے حوالہ سے رپورٹس کو مسترد کردیا

Published on July 30, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 598)      No Comments

99
سیؤل ۔۔۔ شمالی کوریا نے حماس اور حزب اﷲ کو میزائل فراہم کرنے کے حوالہ سے رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے اسے بے بنیاد قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ برطانوی اخبار ’’ڈیلی ٹیلی گراف‘‘ نے مغربی سیکورٹی ذرائع کے حوالہ سے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ فلسطینی تحریک حماس نے شمالی کوریا سے میزائل اور کمیونیکیشن سامان کی خریدوفروخت کیلئے ابتدائی ڈاؤن پیمنٹ کر دی ہے۔ شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے ان رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ بے بنیاد اور شمالی کوریا کو مشرق وسطیٰ کے تنازعہ کے ساتھ جوڑنے کی ایک سازش ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes