غیر معمولی رش کے باعث عید کے تیسرے روز دوپہر سے گاڑیوں کے داخلے پر 4دنوں کے لیے پابندی عائد ، تین ایام میں 93ہزار گاڑیوں کی آمد ‘60ہزار کو مختلف داخلی مقامات سے واپس بھجوا دیا گیا ‘سیاح اتوار تک مری کے سفر سے گریز کریں،چیف ٹریفک آفیسر شعیب خرم جانباز کی یواین پی سے گفتگو
راولپنڈی۔۔۔ چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی شعیب خرم جانباز نے مری میں گاڑیاں پارک کرنے کی گنجائش ختم ہونے اور غیر معمولی رش پر عید کے تیسرے روز دوپہر سے خیبر پختونخوا‘آزاد کشمیر ‘ایکسپریس وے اور پرانے مری روڈ سے گاڑیوں کے داخلے پر 4دنوں کے لیے پابندی عائد کر دی‘سیاح اتوار (3اگست ) سے تک مری کے سفر سے گریز کریں ‘عید کے تین ایام میں 93ہزار گاڑیاں مری داخل ہوئیں ہیں ‘60ہزار گاڑیوں کو مختلف داخلی مقامات سے واپس بھجوا گیا ہے ۔جمعرات کو قومی خبر رسا ں ادارے ’یواین پی‘‘ سے گفتگو کر تے ہوئے چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی شعیب خرم جانباز نے بتا یا کہ عیدالفطفر کی تعطیلات میں خیبر پختونخوا‘ کشمیر ‘پنجاب کے مختلف شہروں‘ راولپنڈی اسلام آباد اور گردونواح سے شہریوں کی ایک بڑی تعداد سیر و تفریح کے لیے مری پہنچی جس کی وجہ سے پارکنگ کے لیے مخصوص کیے گئے مقامات کے ساتھ ساتھ مری کے مختلف مقامات پر بھی پارکنگ کو ایڈجسٹ کی گیا جس کے بعد مری میں گنجائش ختم ہونے کے بعد عید کے تیسرے دن دوپہر کے بعد مری میں گاڑیوں کے داخل پر پابندی لگائی گئی ہے ‘صرف مری کے رہائشی اور ایمرجنسی وہیکلز ہی مری جاسکیں گی ۔سی ٹی او نے بتا یا کہ عیدالفطرکے تین ایام میں مری میں 93ہزار گاڑیاں داخل ہوئیں جن میں سے زیادہ تعداد وہی رکی ہوئی ہے جس کی وجہ سے بعض مقامات پر معمول کی ٹریفک بر طرح متاثر ہوئی ہے ۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اتوار 3اگست تک مری کے سفر سے گریز کریں تا کہ مری میں موجود گاڑیوں کو واپس نکالنے کے لیے ٹریفک پولیس باآسانی کام کرسکے ۔انہوں نے اے پی پی کے استفار پر بتا یا کہ پارکنگ کی گنجائش ختم ہونے پر مری کے مختلف داخلی مقامات پر 60ہزار گاڑیوں کو واپس بھجوایا گیا ہے ۔چیف ٹریفک آفیسرایس ایس پی شعیب خرم جانباز نے بتایا کہ عید الفطر کے دنوں میں ٹریفک پولیس نے شہریوں کو ٹریفک کے حوالے سے ہر ممکن سہولتیں فراہم کرتے ہوئے 5000 سے زائد روڈیوزرز کی آن گراؤنڈ مدداور رہنمائی کی اس موقعہ پر شہریوں کی سہولت کے لیئے خصوصی ٹریفک پلان جاری کیا گیا تھا انہوں نے بتایا کہ راولپنڈی سمیت ملکہ کوہسار مری ، کہوٹہ، ٹیکسلا ،گوجر خان، اور کلر سیداں میں وارڈن افسران کی سپیشل ڈیوٹیا ں لگائی گئی تھی تمام افسران اور فیلڈ سٹاف نے اپنے اپنے فرائض انتہائی محنت اورلگن کے ساتھ سرانجام دیئے یہی وجہ ہے کہ کسی بھی جگہ پر ٹریفک کو بلاک نہیں ہونے دیا گیا