اسلام آباد ۔۔۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کراچی میں پیش آنے والے سانحہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے چیف سیکرٹری سندھ کو ہدایت کی ہے کہ اس واقعہ کے پیچھے مجرمانہ غفلت کی تحقیقات کرائی جائے۔ جمعرات کو جاری بیان میں انہوں نے اس سانحہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے۔اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے