کوٹرادھاکشن کے کچھ دل دہلا دینے والے انکشافات

Published on August 1, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 536)      No Comments

maher sultan
مقامی بلدیہ لوٹ مار کا بازار بن گئی سویپر سے لے کر سی او تک کرپشن کرنے لگے تفصیلات کے مطابق کوٹ رادھاکشن کے تعمیراتی اور ترقیاتی منصوبوں کو بلدیاتی افسران و اہلکاران دیمک کی طرح چاٹنے لگے صاف پینے کے پانی کا نظام ناکام ،سیورج نظام فیل ،صفائی کا نظام دم توڑ گیا ہے عوام کو بلدیاتی نظام نے نہیں بلکہ ان کے زمہ داران نے پریشان کر کے رکھ دیا ہے چیف آفیسر کے بارے میں معلوم ہواہے کہ وہ ایک آٹھ گریڈکا کلرک ہے جسے سیاسی طاقت کے ذریعے چیف آفیسر بلدیہ کوٹ رادھاکشن لگا دیا گیا ہے معلوم ہوا ہے کہ ایک دو مزید بلدیاتی اداروں کا بھی چیف ہے گریڈ آٹھ کے کلرک پاس ٹوڈی گاڑی کا ہونا واضع کرتاہے کہ وہ کرپٹ ہے کروڑوں روپوؤں کے منصوبے فیل بھی اسی لئے ہوئے ہیں کہ وہ کرپٹ ہے اور کرپٹ سیاسیوں کی پشت پناہی بھی اُسے حاصل ہے متعدد سیویپروں ،ماچھکیوں اور چوکیداروں کی پوسٹوں پر سفید پوشوں کو تعینات کر کے قومی خزانے کو ٹیکہ لگایا جا ریا ہے عوامی حلقوں نے خادم اعلیٰ پنجاب چیف سیکرٹری اور سیکرٹری بلدیات پنجاب سے اس بلدیہ کا سپیشل آڈٹ کروائے جانے کا مطالبہ کیا ہے ۔عوامی حلقوں نے کہا ہے کہ مقامی صحافت بھی ان بدعنوانیوں میں انکی حصہ دار بن چکی ہے اس لئے معتبر اخبارات میں کبھی ایسی خبروں کی اشاعت نہیں ہوتی ہے عوامی و دینی ،سماجی حلقوں نے معتبر اخبارات روزنامہ جنگ ،نوائے وقت ،پاکستان ،خبریں ،آواز ،پیام مشرق ،روزنامہ دن ،روزنامہ مساوات وغیرہ سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے رپورٹروں کی خفیہ اداروں سے معلومات حاصل کریں کہ کون کیا ہے اور وہ بدعنوانوں کی بدعنوانیوں چھپانے کا کیا معاوضہ لیتا ہے

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes