ضلع وہاڑی کی تینوں تحصیلوں وہاڑی ، میلسی اور بوریوالہ میں جشن آزادی کی تقریبات کا آغاز

Published on August 1, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 427)      No Comments

v
وہاڑی( یواین پی) ضلع وہاڑی کی تینوں تحصیلوں وہاڑی ، میلسی اور بوریوالہ میں جشن آزادی کی تقریبات کا آغازنماز فجر کے بعد ملکی سلامتی ، خوشحالی اور ترقی کی خصوصی دعاؤں سے کیا گیا ۔ تینوں ٹی ایم ایز میں پرچم کشائی کی گئی اور تمام سرکاری دفاتر پرقومی پرچم لہرایا گیا، حکومت کی ہدایت پر جشن آزادی کی تقریبات پورا ماہ جاری رہینگی ۔اس حوالے سے ضلعی حکومت وہاڑی کی طرف سے پورے ماہ کے لئے پروگرام ترتیب دے دیا گیا ہے، تمام سرکاری ملازمین کو قومی پرچم کے بیج لگانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ۔تعلیمی اداروں میں تحریک پاکستان کے حوالہ سے طلبا و طالبات کی آگہی کے لئے مختلف تقریبات منعقد ہونگی پہلے روزٹی ایم اے وہاڑی میں منعقدہ تقریب میں اے ڈی سی زاہد احمدملہی ، ٹی ایم او میاں اظہر جاوید ، ٹی او آر راؤ نعیم خالد ، ٹی او آئی اینڈ ایس شاہد سلیمی نے شرکت کی ۔ ضلع بھر کی بڑی چھوٹی مساجد میں نماز جمعہ کے اجتماعات میں بھی خصوصی دعائیں مانگی گئیں ٹی ایم اے وہاڑی کی مسجد میں قاری عباس نے ملکی سلامتی ،استحکام ،خوشحالی اور ترقی کے لئے خصوصی دعا کی۔شہروں کی فضائیں ملی نغموں کی آوازوں سے گونج اٹھیں

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy