گوجرہ (یواین پی) گوجرہ سے سید اذلان شاہ کی زیر ادارت سلسلہ وار ادبی میگزین ‘‘نزول‘‘ کا 9 واں شمارہ شائع ہو گیا ہے۔ سر ورق پر معروف افسانہ نگار محمد حمید شاہد جبکہ پشت پر ادبی میدان کی شخصیات روحی طاہر اور اسلم سحاب ہاشمی کی تصاویر سے مزین اس ادبی میگزین میں سلیم کوثر، شائستہ مفتی، احمد کامران، ارشد محمود ارشد، ریاض ندیم نیازی، عمران نقوی، اسد محمد خاں، علی بابا، یاسمین حمید، دانیال طریر، مسعود احمد، حسن جاوید، نصرت صدیقی، انجم سلیمی، شاہد ذکی، احمد جلیل، شہباز یوسف، اسلم عارفی، مسعود تنہا، رستم نامی، نسیم سحر، اسلم سحاب اور سید اذلان شاہ کی شعری تخلیقات جبکہ ناصر عباس نیر، پریم رومانی، سیمیں کرن، روحی طاہر، اسلم سحاب، رشید امجد، زاہد حسن، خالد قیوم تنولی، ڈاکٹر زین السالکین، حمزہ حسن شیخ، کرن شفقت اور محمد حمید شاہد کی ادبی تخلیقات شامل ہیں۔ علاوہ ازیں معروف تخلیق کاروں شمس الرحمن فاروقی، ظفر اقبال، افتخار عارف، فتح محمد ملک، ناصر عباس نیر، ضیاء الحسن، ےٰسین آفاقی، غلام عباس، تصنیف حیدر، آصف فرخی، سید محمد اشرف، اسلم سراج الدین اور ظہیر عباس کے معروف افسانہ نگار محمد حمید شاہد پر مضامین شامل ہیں۔ آخری صفحات پر یونس جاوید، ڈاکٹر ستیش آنند، خالد قیوم تنولی، ارجمند بانو، ماریہ واسطی، اسلم شاہد، نوید مرزا اور عکاشہ سحر کے گزشتہ اشاعت کے حوالے سے خطوط شائع کے گئے ہیں۔ 352صفحات پر مشتمل ’’نزول‘‘ کی قیمت 500 روپے مقرر کی گئی ہے۔ ’’نزول‘‘ کی اشاعت میں سید اذلان شاہ کے ساتھ عدیل اظہر، نصرت صدیقی، شہباز یوسف معاونت جبکہ نسیم سحر اور گستاخ بخاری مشاورت کی ذمہ داریاں ادا کرتے ہیں۔ سرکولیش کی ذمہ داری رضوان خان (جانی)، بختیار انصاری اور بلال احمد کے سپرد ہے۔ گوجرہ سے شائع ہونے والے ’’نزول‘‘ کو ملکی اور بین الاقوامی ادبی دنیا میں بہت پزیرائی مل رہی ہے۔