اسلام آباد ۔۔۔ ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں سے موسم خوشگوار ہو گیا اور لوگ اپنی فیملیز کے ساتھ عید کی تعطیلات پر مری سمیت تفریحی مقامات کا رخ کر رہے ہیں ۔ بارشوں کے نئے سلسلہ سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ مری میں موسلا دھار بارش نے تفریح کیلئے آنے والے سیاحوں کا مزہ دوبالا کر دیا۔ پنجاب کے مختلف شہروں راولپنڈی، گجرات، گوجرانوالہ میں بارش ہوئی جبکہ سندھ کے شہروں ٹھٹھ، بدین، تھرپارکر اور نوکوٹ میں بھی بارش کی اطلاعات ہیں۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب سمیت سندھ کے اضلاع کراچی، حیدرآباد، میرپور خاص اور بلوچستان میں قلات اور گروپ میں بارش کی پیشنگوئی کی ہے۔