اسلام آباد ۔۔۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے قومی اسمبلی کی سابق ڈپٹی سپیکر بیگم اشرف عباسی کے انتقال پرگہرے دکھ اورافسوس کا اظہارکیا ہے ۔اتوار کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے مرحومہ کی ملک وقوم ، پارٹی اور پارلیمانی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔