سکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں 20 ویں کامن ویلتھ گیمز کا اختتام ہوگیا

Published on August 4, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 1,088)      No Comments

55گلاسکو۔ ۔۔ سکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں 20 ویں کامن ویلتھ گیمز کا اختتام ہوگیا۔ 28 سال بعد انگلینڈ کے ایتھلیٹس نے 58 طلائی تمغوں کے ساتھ 2014 دولت مشترکہ کھیلوں کا میلہ لوٹ لیا۔ انگلینڈ نے مجموعی طور 174 تمغوں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ چار برس قبل دہلی میں 74 گولڈ میڈلز کے ساتھ حکمرانی قائم کرنے والے آسٹریلیا کا اس بار 49 سونے کے تمغوں کے ساتھ دوسرا نمبر رہا۔ کینیڈا نے 32 طلائی تمغوں کے ساتھ تیسری جبکہ میزبان سکاٹ لینڈ نے 19 طلائی تمغوں کے ساتھ چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ بھارت 16 گولڈ میڈلز کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہا جبکہ پاکستانی ایتھلیٹ میگا ایونٹ میں کوئی گولڈ میڈل حاصل نہ کر سکے تاہم تین چاندی اور ایک کانسی کے تمغوں کے ساتھ پاکستان نے 23 ویں پوزیشن حاصل کی۔ گرین شرٹس نے 2010 گیمز میں دو گولڈ میڈل سمیت پانچ تمغے حاصل کئے تھے۔ ایتھلیٹکس مقابلوں میں کینیا اور جمیکا کے ایتھلیٹس چھائے رہے اور دونوں ممالک نے بالترتیب دس، دس گولڈ میڈل حاصل کئے۔ جمناسٹک اور باکسنگ میں انگلش کھلاڑیوں نے میدان مار لیا، انگلینڈ دونوں ایونٹس میں بالترتیب نو اور پانچ طلائی تمغوں کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا۔ تفصیلات کے مطابق میڈلز ٹیبل پر انگلینڈ کی حکمرانی کے ساتھ 2014 دولت مشترکہ کھیلوں کا اختتام ہو گیا۔ انگلینڈ نے مجموعی طور پر174 میڈل حاصل کئے جس میں58 گولڈ 59 سلور اور 57 برانز میڈلز شامل ہیں۔ آسٹریلیا نے49 گولڈ،42 سلور اور 46 برانز میڈلز کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی اس کے مجموعی تمغوں کی تعداد 137 ہے۔ گزشتہ مقابلوں میں آسٹریلیا نے74 طلائی تمغوں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔ تیسرے نمبر پر موجود کینیڈا کے 82 تمغوں میں 32 گولڈ16 سلور اور 34 برانز میڈلز شامل ہیں۔ میزبان سکاٹ لینڈ نے 19 طلائی15 چاندی اور 19 کانسی کے تمغوں کے ساتھ چوتھی پوزیشن حاصل کی، اس کے مجموعی تمغوں کی تعداد 53 ہے۔ بھارت نے 15 گولڈ، 30 چاندی اور 19 کانسی کے ساتھ پانچویں، نیوزی لینڈ نے 14 سونے اتنے ہی چاندی اور 17 کانسی کے تمغوں کے ساتھ چھٹی، جنوبی افریقا نے 13 گولڈ، 10 سلور اور 17 برانز میڈلز کے ساتھ ساتویں، نائیجیریا نے 11 گولڈ اتنے ہی چاندی اور 14 کانسی کے تمغوں کے ساتھ آٹھویں، کینیا نے 10 سونے اتنے ہی چاندی اور 5 کانسی کے تمغوں کے ساتھ نویں جبکہ جمیکا نے 10 گولڈ، 4 سلور اور 8 برانز میڈلز کے ساتھ دسویں پوزیشن حاصل کی۔ سنگاپور نے 8، ملائیشیا نے 6 ، ویلز نے 5 ، سائپرس، نادرن آئرلینڈ اور پاپوا نیو گنی نے دو، دو جبکہ کیمرون، یوگینڈا، گرینیڈا، بوٹسوانہ اور کیرباتی نے ایک ایک گولڈ میڈل حاصل کیا۔ پاکستان تین چاندی اور ایک کانسی کے تمغے کے ساتھ 23 ویں نمبر پر رہا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes