عمران خان ملک میں انارکی پھیلا رہے ہیں، ماروی میمن

Published on August 4, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 1,298)      No Comments
666
اسلام آباد ۔۔۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کی چیئرپرسن ماروی میمن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان بیرونی ایجنڈے پر چل رہے ہیں اور ملک میں انارکی پھیلا رہے ہیں۔ اتوار کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت جب ہمارا ملک حالت جنگ میں ہے ہمیں سیاست کی اشد ضرورت ہے تا کہ ملکی مسائل کو حل کیا جا سکے اور ملک ترقی کرے۔ اُن کا کہنا تھا کہ اتنی بڑی تعداد میں عوام کو سڑکوں پر لا کر ان کی سیکیورٹی کو کیسے یقینی بنایا جائے گا، ہمیں سڑکوں کی بجائے پارلیمنٹ میں بیٹھ کر اپنے مسائل کو حل کرنا چاہیے جو ایک بہترین ذریعہ ہے۔ ہماری پارلیمانی کمیٹی پی ٹی آئی سے بات چیت کرنے کے لئے تیار ہے۔ ماروی میمن نے کہا کہ جس طرح عمران خان عوام کو سڑکوں پر لانا چاہ رہے ہیں ، ایسے حالات ٹھیک ہونے کی بجائے مزید خراب ہونگے اور اس وقت جب وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی موثر اور کارآمد پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت بہتر ہو رہی ہے ایسے میں احتجاجی سیاست کا کوئی جواز نہیں بنتا۔
Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes