میرے پاس محبت کرنے کیلئے وقت نہیں۔اداکارہ نرگس فخری

Published on August 4, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 509)      No Comments

.88
ممبئی (یو این پی) بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری نے کہا ہے کہ ان کے پاس محبت کرنے کیلئے وقت نہیں۔ اپنے ایک جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ میں سنگل ہوں اور اپنے کام میں مصروف عمل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اداکار کی شیلف زندگی بہت مختصر ہوتی ہے اس لئے میں اپنا زیادہ تر وقت اور توجہ اپنے کیرئیر پر مرکوز کئے ہوئے ہوں، سچ کہوں تو میرے پاس اور کسی کیلئے وقت ہی نہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ میرا کام بہت سخت ہے کیونکہ میں ہندی سیکھ رہی ہوں اور رقص کی کلاسوں میں حصہ لے رہی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے مداحوں سے جو محبت اور پیار ملا ہے اسے میں محسوس کر رہی ہوں اور مجھے خوشی ہے کہ بہت سے نوجوان میرے مداح ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme