پاک سرائیکی ادبی کارواں جدہ کے زیر اہتمام جدہ میں محفل مشاعرہ

Published on August 4, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 880)      No Comments

Za
جدہ سعودی عرب( رپورٹ یو این این پاکستان بیورو چیف زکیر احمد بهٹی)پاک سرائیکی ادبی کارواں جدہ کے زیر اہتمام جدہ میں ایک عظیم الشان محفل مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا ۔جس میں ہزاروں کی تعداد میں مختلف شہروں سے شعراء و شرکاء تشریف لائے معروف گلوکاروں اور شعراء حضرات نے سرائیکی ،پنجابی و دیگر زبانوں میں اپنی آواز کا جادو جگایا اور خوب داد وصول کی ۔تقریب کی صدارت مختار مونس جھوکوی نے کی اور نظامت کے فرائض قاسم ضامن نے ادا کئے۔ مہمان خصوصی نذر حسین (دادوکاگو سروس )نے اس عظیم الشان تقریب کے انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد دی ۔اور انہوں نے دیار غیر میں بسنے والے تمام پاکستانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ آپ لوگ سعودری عرب میں سعودی قوانین کی مکمل پاسداری کریں ایک دوسرے کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہوں آپس میں محبت و یگانگت سے رہیں اپنے عمل و کردار سے اپنے ملک کا نام روشن کریں اسی میں ہی پاکستان کا وقار اور ہماری عزت ہے چوہدری محمد زمرد خان نے آنے والے تمام شعراء حضرات کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے حاضرین محفل کو اپنی شاعری سنا کر محفوظ کیا اور منتظمین کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے جدہ میں دسواں سالانہ پاک سرائیکی ادبی کارواں کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان محفل مشاعرہ منعقد کیا مہمان خصوصی حاجی اللہ ڈیوایا اور حاجی مشتاق احمد لغاری نے قاری خلیل انس ،مختار مونس ،سید حسین عباس،سید اظہر حسین اور محمد نواز کو خراج تحسین پیش کیا اور مہمانان اعزازی قاسم دستی جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف جدہ ،اعجاز گجر نائب صدر لیبر ونگ پاکستان تحریک انصاف جدہ کو خوش آمدید کہا قاسم دستی نے کہا کہ ذاتی وابستگیوں سے بالا تر ہو کے ملک و قوم اور اپنے وطن پاکستان کے وقار کے پیش نظر اپنی خدمات کے سفر کو جاری رکھا ہوا ہے سرائیکی زبان و ثقافت کی خدمت کے ساتھ پاکستان میں بولی جانیوالی ہر زبان سے محبت ہے تقریب میں مختار مونس جنرل سیکرٹری پاک سرائیکی ادبی کارواں ،قاسم ضامن سٹیج سیکرٹری ،غلام حیدر غاڈی،امیر بخش راول،اور قاسم جراج کی دستار بندی کی گئی اور شیلڈ پیش کی گئی ۔مختار مونس ،نذر ارشاد ،رحیم بخش ارشد ،عبد اللہ ساحر،زمرد خان سیفی،ایوب عامر،محمد نواز شہرت ،غلام مصطفیٰ شاہین ،منیر حسین خاور،لطیف خاور،عامر مختار،واحد بخش ثاقب،کریم بخش شعیب،بادل کھوسہ،احمد بخش،منظور سانول،نذیر حسین نذیر،قاسم جرار،صابر حسین ساگر،فرید عابد کھوسہ،ارشد الماس ،صادق حسین بیدارامین شاطر،نصراللہ ناصر،سجاد حسین سجاد،طیب رضوان اسلم سائل،سجاد جگر،سید کاشف شاہبشیر خاکی،صابر ابتر،حسین نجفی،حیدر موجی،طفر لاوارث،جاوید اکبر،سجاد حسین عارض،اور عبدالطیف ساغر نے اپنی شاعری سنا کر لوگوں سے خوب داد وصول کی ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题