بغداد ۔۔۔ داعش نے شمالی عراق میں دو مزید شہروں پر قبضہ کر لیا۔ دولتِ اسلامیہ عراق و شام (داعش) کے عسکریت پسندوں نے شمالی عراق میں دو مزید شہروں پر قبضہ کر لیا۔ زرائع ابلاغ کے مطابق اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ انتہا پسندوں کی جانب سے خود مختار کرد علاقے کی جانب واقع دو شہروں زمار اور سنجار پر قبضے کے بعد وہاں کے تقریباً دو لاکھ شہری گھر بار چھوڑنے اور راہِ فرار اختیار کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ اس موقع پر سخت لڑائی ہوئی ہے اور عسکریت پسندوں کی طرف سے شیعہ مراکز اور مقبروں کو زمیں بوس کرنے کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں۔