ضلع وہاڑی میں تقریبات آزادی کا سلسلہ جاری

Published on August 5, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 347)      No Comments

5-8-2014
وہاڑی(یواین پی) ضلع وہاڑی میں تقریبات آزادی کا سلسلہ جاری ہے اس حوالہ سے محکمہ تعلیم کی جانب سے گورنمنٹ سکول انجمن حمایت اسلام میں ای ڈی او ایجوکیشن مختار حسین چاون نے پودا لگایا انہوں نے کہا کہ تقریبات آزادی کی یاد گار کے طور پر محکمہ تعلیم کے تمام سکولوں اور دفاتر میں پودے لگائے جائینگے اور اس سلسلہ میں تمام اداروں کے سربراہان کو ہدایا ت جاری کر دی گئی ہیں کہ آزادی تقریبات کے حوالہ سے لگائے جانے والے پودوں کی خصوصی طور پر حفاظت کی جائے اور ان پر باقاعدہ طور پر کتبے لگائے جائیں اور ان پر تقریبات آزادی2014 ؁ء کا حوالہ ضرور دیا جائے ای ڈی او ایجوکیشن نے کہا کہ اس سال آزادی تقریبات کے حوالہ سے معاشرے کے ہر فرد کو اپنے حصے کا ایک پودا ضرور لگانا چاہیے اس طرح نہ صرف ہم اپنے نبیﷺ کی سنت پر عمل کرنے میں کامیاب ہوں گے بلکہ اس طرح ہم اپنے ملک میں درختوں اور پودوں کی کمی کو بھی پورا کر سکتے ہیں آزادی تقریبات کے حوالہ سے محکمہ سماجی بہبود، محکمہ ماحولیات ، محکمہ بہبود آبادی اور غیر سرکاری سماجی تنظیموں کے اشتراک سے 6اگست کو ٹی ایم اے آفس سے پریس کلب تک صبح 10بجے ایک واک ہو گی جس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوں گے دریں اثناء تحصیل آفس وہاڑی میں آزادی تقریبات کے سلسلہ میں پرچم کشائی کی تقریب ہوئی جس میں نائب تحصیل دار شاہد نواب نے پرچم کشائی کی تقریب میں عملہ مال نے بھی شرکت کی اس موقع پر ملکی سلامتی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme