ہارون آباد(یواین پی)نواحی چکوک کے سینکڑوں دیہاتیوں کا بے جا اووربلنگ پر واپڈا دفاتر کے سامنے احتجاج ،نعرے بازی کرتے ہوئے اپنی شکایات کا انبار لگا دئیے ۔ہارون آباد کے نواحی چکوک 42.43.45,56.48نہر تھری آر کے سینکڑوں دیہاتیوں کو اووربلنگ کے کرنٹ نے بلبلا کر رکھ دیا ،سینکڑوں دیہاتی سراپا احتجاج بن گئے اور انہوں نے واپڈا دفاتر ہارون آباد کے سامنے پہنچ کر شدید احتجاج کیا احتجاجی دیہاتیوں کا کہنا ہے کہ ہم لوڈشیڈنگ کے مارے ہوئے ہیں اور شدید گرمی کے دوران ہمیں سب سے زیادہ لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے دیہات کے لوگوں کو بجلی بہت کم دی جاتی ہے مگر بد ترین لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنے کے جب بجلی کے بل آئے ہیں تو ہمارے ہوش اڑ گئے کبھی دو سوتین سو زائد یونٹ ڈال کر اوور بلنگ کا کرنٹ لگا دیا ہے لوڈشیڈنگ کے ستائے ہوئے دیہاتیوں پر بہت بڑا ظلم ہے احتجاجی دیہاتیوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ دوہرا ظلم کیا جارہا ہے بجلی ملتی نہیں ہے مگر بجلی کے بل بہت بھاری ہیں ہم بل کی درستگی کرانے آتے ہیں تو ہمیں سارا سارا دن خوار ہونا پڑتا ہے اوور بلنگ کا تدارک کر کے انصاف کیا جائے ۔