وہاڑی ،پندرہ کروڑ 33لاکھ69ہزار روطے مالیت کے 67 مختلف ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

Published on October 9, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 818)      No Comments

\"09-10-2013\"
وہاڑی ( یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسروہاڑی جواد اکرم نے ضلعی ترقیاتی کمیٹی کے اجلاس میں 15کروڑ 33لاکھ69ہزار روطے مالیت کے 67 مختلف ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی اور ایک منصوبہ منظوری کے لئے صوبائی حکومت کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں ای ڈی او فنانس مشتاق طارق،ای ڈی او ورکس اینڈ سروسز محمد خالد عثمانی ای ڈی او ایجوکیشن سید وحید الدین،ڈی او روڈز راؤ عبدالحمید فاروق حسن ڈی ڈی او روڈز بورے والا شریک تھے۔ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر جواداکرم نے رورل ہیلتھ سنٹر 148/ای بی رورل ہیلتھ سنٹر 188/ای بی اور رورل ہیلتھ سنٹر ماچھیوال کا منصوبہ صوبائس حکومت کو ریفر کرنے کا فیصلہ دیا۔ اس کے علاوہ پنجاب حکومت کی طرف سے فراہم کردہ فنڈز سے تعلیمی اداروں میں مسنگ فسیلیٹز کے حوالہ سے 45سکولوں میں الیکٹرک انسٹالیشن کی منظوری دی گئی۔ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسروہاڑی جواد اکرم نے ان منصوبوں کے ٹینڈر جلد از جلد بھجوانے اور دیگر ضروری کاروائی جلد مکمل کرکے منصوبے شروع کرنے کی ہدایت کی

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题