ممبئی (یو این پی) بالی وڈ اداکارہ رانی مکھرجی نے کہا کہ فلم مردانی کا فلم سنگھم ریٹرنز سے موازنہ کرنا غلط ہوگا۔ بالی وڈ اداکارہ رانی مکھرجی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ وہ فلم میں پولیس آفیسر کا کردار نبھا رہی ہیں ،فلم میں وہ مجرموں کو مارتی پیٹتی دکھائی دیں گی۔ دوسری جانب فلم سنگھم ریٹرنز میں پولیس آفیسر کا ہی کردار نبھا رہے ہیں لیکن دونوں فلموں کا ایک ساتھ موازنہ کرنا ناانصافی اور غلط ہوگا۔ فلم مردانی ایک خاتون کی جرات ودلیری پر مبنی فلم ہے جو چھوٹے بجٹ کی فلم ہے۔ اس کا فلم سنگھم ریٹرنز سے کوئی مقابلہ نہیں جو بڑے بجٹ کی فلم ہے۔ فلم 22 اگست کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔