ہارون آباد(یواین پی)آزدی تقریبات کے سلسلہ میں ہارون آباد میں تحصیل بھر کے اساتذہ و تعلمی مراکز پر مشتمل ایک آزادی واک کا اہتمام کیا گیا جس میں تحصیل بھر کے سینئر ہیڈ ماسٹرز ،ہیڈ ماسٹرز اور اساتذہ اکرام نے شرکت کی واک کے شرکاء نے آزادی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے سلسلہ میں تاریخی پس منظر پر روشنی ڈالی واک کے شرکاء نے آزادی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے سلسلہ میں تاریخی پس منظر پر روشنی ڈالی واک کے شرکاء مقررہ راستوں سے گزرتے ہوئے ماڈل ہائی سکول ہارون آباد پہنچے قبل ازیں ایک پر وقار مگر سادہ تقریب کا اہتمام گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول ہارون آباد میں کیا گیا جس میں طالب علم شاہ زیب اقبال نے ملی نغمے پیش کر کے جشن آزادی کی تقریب کو جوش و جذبے سے بھر دیا تقریب میں محکمہ تعلیم کی متعلقہ شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی محکمہ تعلیم باضابطہ شیڈول کے مطابق آزادی کی تقریبات بھر پور انداز سے منارہا ہے اور اس سلسلہ میں متعدد پروگرا م کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔