ڈسکہ(یو این پی)پورے ملک کی طرح ڈسکہ میں بھی آزادی کی تقریبات کا آغاز ٹی ایم اے ڈسکہ کے زیر اہتمام شاندار آزادی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت اسسٹنٹ کمشنرچودھری ذوالفقاراحمد بھون ،سید حسنا ت الحسن شاہ سابق چیئرمین ضلع کونسل ،محمد آصف باجوہ ایم پی اے ،چودھری محسن اشرف ایم پی اے ، شبینہ وائیں ایم پی اے،سٹی صدر مسلم لیگ ن محمد افضل منشاء ،راہنما مسلم لیگ ن توحید اقبال بٹ،سٹی سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ن شیخ ضیاء اللہ،ڈپٹی ہیلتھ آفیسرڈاکٹر مختار چودھری نے کی ریلی میں حاجی محمد وارث،انجمن تاجران کے راہنما شیخ محمد سعید ،حاجی محمد نواز دوگل چیئرمین مارکیٹ کمیٹی ،حاجی محمد اکرم ساہی ،ٹی ایم او ملک طارق ضیاء ،ٹی او آرعبدالحئی، تاجروں کے نمائندوں ،محکمہ تعلیم ،محکمہ صحت ،یونین کونسلز کے افسران،کارکنوں مختلف سکولوں کے طلباء کے علاوہ شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی شرکاء ریلی نے قومی پر چم اور پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے نعروں پر مشتمل بینر اٹھا رکھے تھے مسلم لیگی رہنماؤں ،تاجروں کے نمائندوں نے شرکاء ریلی سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ پاکستان کے عوام کسی بھی مذہب یا فرقہ سے تعلق رکھتے ہوں وہ پاکستان کی خاطر جان بھی قربان کر نے کو تیار ہیں اور دہشت گردوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوں گے انہوں نے ملک میں تفرقہ بازی ،مذہبی انتشار کا باعث بننے والے افراد کی مذمت کر تے ہو ئے مزید کہا کہ ملک عزیزکسی بھی قسم کی بدامنی ،لاقانونیت ،اور دہشت گردی کا متحمل نہیں ہو سکتا آئیں آج اس پر مسرت موقع پر عہد کر یں کہ پاکستان کو عظیم تر اور امن کا گہوارہ بنانے کے لئے آپس کے اختلافات کو ختم کر کے ایک ہو جائیںآج کے دن ہمارے آباؤ اجداد نے قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی قیادت میں لاکھوں جانوں کی قربانیاں دے کر اس وطن عزیز کوحاصل کیا تھا لہذا اس قربانی کے جذبہ کو ضائع ہو نے سے بچانے کیلئے ہر فرد کو امن کیلئے کوشاں ہونا پڑے گا ۔