والدہ سے مشورے کے بعد شادی کی تاریخ کا اعلان جلد کروں گی،سوہا علی خان

Published on August 6, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 423)      No Comments

33ممبئی(یو این پی) بالی وڈ اداکارہ سوہا علی خان نے کہا کہ والدہ سے مشورے کے بعد شادی کی تاریخ کا اعلان جلد کروں گی ،اس دنیا میں کوئی بھی انسان خامیوں کے بغیر نہیں ۔ اداکارہ سوہا علی خان جن کی حال میں اداکار کونال کھیمو کے ساتھ منگنی ہوئی ہے نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ہر انسان میں خوبیوں کے ساتھ خامیاں بھی موجود ہوتی ہیں کوئی بھی انسان خامیوں سے خالی نہیں ہوتا بڑی بات یہ ہے کہ کسی انسان کو اس کی خوبیوں اور خامیوں کے ساتھ قبول کرنا اس کے ساتھ سمجھوتہ کرنا، تب ہی مضبوط اور تاحیات رشتے کی بنیاد قائم ہوتی ہے اداکارہ نے یواین پی کو بتایا کہ انہیں شادی کے نام سے کبھی خوف نہیں محسوس ہوا اور نہ ہی کبھی وہ عدم تحفظ کا شکار ہوئی ہیں، وہ کونال کھیموکے ساتھ پانچ سال سے محبت کا رشتہ قائم رکھے ہوئے ہیں اور وہ امید کرتی ہیں اس طرح آئندہ بھی ان کا رشتہ قائم رہے گا اداکارہ نے کہا کہ وہ جلد ہی والدہ سے مشورے کے بعد شادی کی تاریخ کا اعلان کردیں گی۔

Readers Comments (0)