عراق(یو این پی) عراقی دارالحکومت بغداد کے مختلف علاقوں میں متعدد کار بم دھماکے ہوئے جن کے نتیجے میں شیعہ اکثریتی علاقے الصدر سٹی میں اکتیس افراد ہلاک جبکہ ایک قریبی علاقے ذیقار میں ہوئے حملوں میں کم از کم گیارہ افراد لقمہ اجل بنے۔ یہ تازہ حملے ایسے وقت میں ہوئے جب حکومت نے اعلان کیا کہ اس کی فضائیہ نے موصل میں کارروائی کرتے ہوئے اسلامک اسٹیٹ کے ساٹھ سنی جنگجوؤں کو ہلاک کر دیاہے
عراق میں گزشتہ روز رونما ہونے والے متعدد پرتشدد واقعات میں کم ازکم ساٹھ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔