پارلیمنٹ ہائوس کے باہرشیخ رشید کی صحافیوں سے گفتگو

Published on August 7, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 346)      No Comments

531090-imrankhansheikhrashid-1365090337-553-640x480

پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کو بھی ہمارے ساتھ سڑکوں پر نکلنا ہو گا

یہ فائنل راؤنڈ ہے اور حکومت کی رٹ حتم ہو چکی ہے

لانگ مارچ ہر صورت میں ہوگا اور اسے کوئی نہیں روک سکتا۔

اسلام آباد (یو این پی) اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ یہ فائنل راؤنڈ ہے اور حکومت کی رٹ حتم ہو چکی ہے۔ پولیس افسران ہوش کے ناخن لیں اور حکومتی دبائو میں آکر کوئی ایسا قدم نہ اٹھا ئیں جس کے عوض انہیں قانونی قمیت ادا کر نی پڑے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کے سیاسی حالات کو آج اس جگہ پہنچانے والے ان کے قریبی خواجہ سعد رفیق، پرویز رشید، خواجہ آصف اور میاں برادران کی اپنی سوچ ہے۔ ملک کے حالات خراب ترین ہونے میں ایک ہفتہ رہ گیا ہے۔ ملک کی دو بڑی سیاسی جماعتوں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کو بھی ہمارے ساتھ سڑکوں پر نکلنا ہو گا. عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ ہر صورت میں ہوگا اور اسے کوئی نہیں روک سکتا۔ تحریک انصاف کا لانگ مارچ روایتی جمہوری انداز میں پرامن طریقہ سے ہو گا جس میں عوامی تحریک کے کارکن بھی شرکت کریں گے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes