ٹیکسلا(یو این پی /ڈاکٹر سید صابر علی ) ایگزیکٹو آفیسر کنٹونمنٹ بورڈ ٹیکسلا زکی حیدر رضوی نے کہا ہے کہ مالی سال 2013,14 میں عوامی فلاح و بہبود کے اڑتالیس سے زائد منصوبہ جات جن میں گلیات کی پختگی، سیوریج لائنز کی تعمیر ، توسیعی منصوبہ جات،نکاسی آب کے لئے نالوں کی تعمیر،سٹریٹ لائٹس کی تنصیب،کینٹ بورڈ پبلک سکول میں باسکٹ بال ، بیڈ منٹن کورٹ کی تعمیر،ایچ آئی ٹی کیمپس میں ہاسٹل کی تعمیر،نئی دکانوں کی تعمیر،ڈسپنسری کی تعمیر، کنیٹ بورڈ ٹیکسلا کے زیر انتظام چلنے والے سکولوں میں اپ گریڈیشن کے سلسلے میں نئے کمروں کی تعمیر،دیگر سہولیات کی فراہمی کے لئے اب تک 98 ملین کی خطیر رقم خرچ کی جاچکی ہے، جبکہ ٹیکسلا کینٹ میں آٹھ فلٹریشن پلانٹ کو آپرشنل کیا گیا،کینٹ بورڈ ٹیکسلا کا ریکوری ریٹ تمام اداروں سے بہتر ہے،عوامی فلاحی و بہبود کے منصوبوں کو عملی جامع پہنانے کی غرض سے فنڈز جنریٹ کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں،شہریوں کو بنیادی سہولیات مہیا کرنا ہمارا فرض اولین ہے،شہریوں کو صحت مندانہ ماحول مہیا کرنے کے لئے صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے مربوط حکمت عملی مرتب کی جارہی ہے ، کوڑا کرکٹ تلف کرنے کے لئے مخصوص گاڑی کی خریداری اور مختلف مقامات پر پچاس سے زائد ڈمپ بنائے جائیں گے،ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ ناگزیر ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈریم لینڈ ٹیکسلا کے سبزہ زارمیں گزشتہ روز ٹیکسلا واہ کینٹ کے سینئیر صحافیوں کے اعزاز میں دی گئی عید ملن پارٹی سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا،عید ملن پارٹی میں ملک جاوید اختر ، چوہدری امجد حسین، ڈاکٹر سید صابر علی،ملک عثمان عزیز، ملک محمد عامر ثاقب،سید محسن نقوی،شکیل راجپوت،امجد اقبال یوسف زئی ،کے علاوہ ممبر سول امریز خان، انچارج گارڈن برانچ ڈاکٹر غفار،اسسٹنٹ انجینئیرنوید احمد بھی موجود تھے ، کینٹ ایگزیکٹیو آفیسر زکی حیدر ضوی کا کہنا تھا کہ سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی اورمقامی سیمنٹ فیکٹریوں کے ساتھ معاملات چل رہے ہیں ، تاکہ کوڑا کرکٹ اور دیگر ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والی اشیاء کو باقائدہ تلف کرنے کا مناسب بندوبست کیا جاسکے،انکا کہنا تھا کہ آمدن میں اضافہ کے لئے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے،ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ تجاوزات کے خاتمہ پر کسی قسم کی کوئی رو رعائت نہیں کی جائے گی