اسلام آباد (یو این پی) وزیر اعظم نے وزارت خارجہ کے اعلٰی حکام کو ہدایت کی ہے کہ لیبیا میں پھنسے پاکستانیوں کی بحفاظت وطن واپسی کیلئے فوری طور پر مطلوبہ اقدامات کیے جائیں۔ وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت خارجہ اسلام آباد میں ہنگامی طور پر ایک کرائسس سیل تشکیل دیا گیا ہے جو اس ضمن میں تمام تر مطلوبہ کاروائی کرے گا۔ وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق طرابلس میں پاکستانی سفارتخانہ اس حوالے سے پوری طرح فعال ہے۔