ہم میں سے کوئی بھی جمہوریت کو ری ڈیل نہیں کرنا چاہتا،شاہ محمود قریشی

Published on August 8, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 297)      No Comments

22
اسلام آباد(یو این پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پرامن آزادی مارچ ہر صورت کرے گی، ہم میں سے کوئی بھی جمہوریت کو ڈی ریل نہیں کرنا چاہتا ہے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سعیدہ وارثی نے قابل فخر اقدام اٹھایا ہے وہ پاکستانی ہیں، ہمارے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو صبر و تحمل سے کام لینا چاہئے، ہمارے کارکنوں کے موٹر سائیکل واپس کئے جائیں ورنہ وہ تھانوں کا گھیراؤ کرینگے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog