حکمرانوں کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے انکے دن گنے جاچکے ہیں چوہدری ظفر اللہ

Published on August 9, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 620)      No Comments

PHOTO LALYANI PTI
مصطفی آباد/للیانی(یواین پی)چودہ اگست کو اسلام آباد کا معرکہ فیصلہ کن ہوگا ،حکمرانوں کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے انکے دن گنے جاچکے ہیں، نواز شریف کی بادشاہت کی وجہ سے ملک کی تمام دینی اور سیاسی جماعتوں نے عمران خان کی کال پر لبیک کہہ دیاہے، اب بات صرف مڈٹرم انتخابات کے اعلان پر ہو گی ،عمران خان نے بیک ڈور ڈپلومیسی کبھی کی ہے اور نہ ہی کرینگے،ان خیالات کا اظہار چوہدری ظفر اللہ آرائیں فنانس سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف قصور نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ ایک سال سے عمران خان الیکشن میں ہونے والی دھاندلی اور اصلاحات کا مطالبہ کررہے تھے اور صرف چار حلقوں کی گنتی کا مطالبہ کرتے رہے مگر وزیر اعظم نواز شریف اورانکے گرد موجود ساتھیوں نے کوئی پروا نہیں کی جسکی وجہ سے آج حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہٹ دھرمی، صوبوں کی حق تلفی اور اپوزیشن کو نظرانداز کرنے کی سیاست مزید نہیں چلے گی

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes