اسلام آباد (یو این پی) بجلی کی دو تقسیم کار کمپنیوں نے بجلی چھ روپے نوے پیسے فی یونٹ تک مہنگی کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ یو این پی کے ذرائع کے مطابق پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے دو روپے سے چھ روپے نوے پیسے جبکہ فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے تین روپے چوون پیسے فی یونٹ اضافہ طلب کیا ہے۔ پیسکو نے پچاس یونٹ ماہانہ استعمال کرنیوالے صارفین کیلئے بھی دو روپے فی یونٹ اضافے کا مطالبہ کر دیا۔ تقسیم کار کمپنیوں نے گھریلو صارفین کیلئے پانچ روپے کمرشل صارفین کیلئے چھ روپے فی یونٹ تک اضافے کا مطالبہ کیا۔ صنعتی صارفین کیلئے چھ روپے نوے پیسے فی یونٹ تک اضافے کی درخواست کی گئی۔ زرعی صارفین کیلئے پانچ روپے پچھتر پیسے فی یونٹ اضافے کی سفارش کی گئی۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی سفارشات رواں مالی سال کیلئے پیش کی گئیں ہیں۔