آپریشن ضرب عضب کے دوسرے مرحلے کا آغاز، تیس ہزار افراد کا انخلاء متوقع

Published on August 9, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 325)      No Comments

Waziristan-IDPsاسلام آباد (یو این پی) ترجمان آئی ڈی پیز طارق حیات کا کہنا ہے کہ نادرا نے وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے تریپن ہزار خاندانوں کی تصدیق مکمل کر لی ہے۔ ان میں سے تینتالیس ہزار خاندانوں میں حکومت پاکستان کی جانب سے دو اعشاریہ آٹھ ارب سے زائد مالیت کی امداد بھی تقسیم کی جاچکی ہے۔
اسلام آباد میں یو این پی کو بریفنگ دیتے ہوئے طارق حیات نے بتایا کہ ضرب عضب کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہونے کی وجہ سے تیس ہزار متاثرین کا انخلاء متوقع ہے۔ ان افراد کی رجسٹریشن کے لیے نادرہ کے زیر انتظام  پندرہ بوتھ لگائے جا رہے ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ متاثرین کے بنوں میں قیام کے لیے چھ ماہ کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا آئی ڈی پیز کی افغانستان منتقلی منفی پراپیگنڈہ ہے۔ اٹھائیس ہزار افراد کرم ایجنسی کے ذریعے واپس آچکے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes