افغانستان میں مخلوط حکومت قائم کرنے کا معاہدہ طے پا گیا

Published on August 9, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 383)      No Comments

140426-afghan-election-mn-1116_e0ba57ba8dd2ed4ba52bef1c98dd6aaaافغانستان(یو این پی) کابل میں افغان صدارتی امیدواروں عبداللہ عبداللہ اوراشرف غنی کے درمیان متحدہ افغان حکومت کے قیام کا معاہدہ طے پاگیا۔ صدارتی امیدواروں کا کہنا ہے کہ معاہدہ ملک میں قانون کی بالادستی اور لوگوں میں بہتر مستقبل کی اُمید جگانے کے لیے کیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے افغان صدر حامد کرزئی اور دونوں صدارتی امیدواروں سے الگ الگ ملاقاتیں کیں اور مخلوط حکومت کے معاہدے میں اہم کردار ادا کیا۔ صدارتی امیدوار اشرف غنی نے یو این پی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں صدارتی امیدوار قومی اتحاد کی حکومت قائم کریں گے جو انہیں متحد کرے گی جبکہ دوسرے صدارتی اُمیدوار عبداللہ عبداللہ کا کہنا تھا کہ اس معاہدے سے ملک میں قانون کی بالادستی قائم ہوگی اور لوگوں میں بہتر مستقبل کی اُمید پیدا ہوگی۔ اس معاہدے سے افغان صدارتی امیدواروں کے درمیان چار ماہ سے جاری کھینچا تانی کا بالآخر خاتمہ ہوگیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy