لاہور ۔۔۔ وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے بھیرہ میں عوامی تحریک کے کارکنوں کے تشدد سے شہید ہونے والے کانسٹیبل فیاض کے لواحقین کے لئے ایک کروڑ روپے مالی امداد کا اعلان کیاہے ۔وزیراعلی نے کانسٹیبل فیاض کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ شہید نے اپنے فرائض کی ادائیگی میں جان دی ہے ۔انہوں نے بھیرہ میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکارو ں کے لئے پانچ پانچ لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان کیا اور زخمی اہلکاروں کو مفت علاج اور بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کا حکم دیا ۔