صحافی رانا عبدالمجید کے کزن رانا عدیل نے 10 سال کی عمر میں قرآن پاک حفظ کر لیا

Published on August 11, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 408)      No Comments

quran
راجن پور (خرم شہزاد بُھٹہ سے ) رانا خلیل احمد کے صاحبزادے رانا طاہر کے بھانجے اور مقامی صحافی رانا عبدالمجید کے کزن رانا عدیل نے 10 سال کی عمر میں قرآن پاک حفظ کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے جامعہ مرکز العلوم مسافر خانہ راجن پور میں دس سالہ رانا عدیل کی دستار بندی کی تقریب منعقد کی گئی اس موقع پر قاری ہدایت اللہ نے کم عمری میں قرآن پاک حفظ کرنے والے قاری رانا عدیل کی دستار بندی کی اس موقع پر قاری ہدایت اللہ خطیب مدرس جامع مرکز العلوم نے کہا کہ قرآن پڑھنا ، سننا اور پڑھانا بڑی سعادت کی بات ہے وہ لوگ بڑے خوش نصیب ہوتے ہیں جو اللہ تعالیٰ کی دیے ہوئے احکامات کو لوگوں تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں مجھے خوشی ہے کہ رانا عدیل نے 2 سال کے قلیل عرصہ میں قرآن پاک حفظ کیا جو کہ بڑی سعادت کی بات ہے اس موقع پر نو عمر قاری حافظ رانا عدیل کا کہنا تھا کہ یہ سب اُس کے والدین کی دُعاؤں اور اساتذہ کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy