ہرارے ٹیسٹ، جنوبی افریقا اپنی پہلی اننگز میں 397 رنز بناکر آؤٹ

Published on August 12, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 789)      No Comments

33
ہرارے۔۔۔ جنوبی افریقا کی ٹیم ہرارے ٹیسٹ کے تیسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 141 رنز کی برتری کے ساتھ 397 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، فاف ڈو پلیسی نے 98، کوئنٹن ڈی کوک نے 81 اور جے پی ڈومنی نے 55 رنز بنائے۔ ڈیبیو ٹیسٹ کھیلنے والے سپنر جان نیومبو نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ زمبابوے نے کھیل کے اختتام تک ایک وکٹ کے نقصان پر 113 رنز بنا لئے۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو ہرارے سپورٹس کلب میں ٹیسٹ کے تیسرے روز جنوبی افریقا نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 201 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو ڈو پلیسی 69 اور ڈی کوک 27 رنز پر کھیل رہے تھے، دونوں بلے بازوں نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور پانچویں وکٹ میں 119 کی شراکت قائم کرکے ٹیم کا سکور 276 تک پہنچا دیا۔ ڈو پلیسی بدقسمت رہے اور دو رنز کے فرق سے سنچری سکور نہ کر سکے۔ ڈی کوک 81 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ آخر میں جے پی ڈومنی نے 55 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر ٹیم کا سکور 397 تک پہنچا دیا۔ زمبابوے کی جانب سے کیریئر کا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے جان نیومبو نے 5 وکٹیں حاصل کیں، وہ ڈیبیو میں 5 وکٹیں حاصل کرنے والے زمبابوے کے دوسرے باؤلر بن گئے ہیں۔ شان ولیمز اور ڈونلڈ تریپانو نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ زمبابوے نے کھیل کے اختتام تک اپنی دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 28 رنز بنا لئے اور اسے اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے مزید 113 رنز درکار ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme