پاکستان کا بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ پر سخت احتجاج

Published on August 12, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 428)      No Comments

44
اسلام آباد۔۔۔ پاکستان نے سیالکوٹ میں ورکنگ باؤنڈری پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ پر سخت احتجاج کیا ہے۔ دفتر خارجہ کی ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو پیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے سیالکوٹ سیکٹر میں ورکنگ باؤنڈری پر 10 اور 11 اگست کو بھارتی بلا اشتعال فائرنگ پر احتجاج کیا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ ایسے افسوسناک واقعات اس وقت ہو رہے ہیں جب دونوں ممالک کی قیادت نے دوطرفہ تعلقات کی بہتری کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ اس سال جولائی کے بعد سے بھارتی فوج کی طرف سے سیز فائر کی یہ 54 ویں خلاف ورزی ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy