کراچی۔۔۔سٹینڈنگ کمیٹی برائے اطلاعات ونشریات کی چیئرپرسن ماروی میمن نے کہا ہے کہ پاکستان کے کروڑوں عوام نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کوپانچ سال کیلئے منتخب کیاہے اورپانچ سال تک عوام کی خدمت کرتے رہیں گے،پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے ورکرسیسہ پلائی دیوار کی طرح اپنی حکومت کی بقاء اوراستحکام کیلئے جانوں کی قربانیاں دینے نکلے ہیں۔عمران خان کی نام نہادسونامی اپنی موت آپ مرجائیگی۔وہ نوشہرہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کررہی تھیں انہوں نے کہاکہ افواج پاکستان ہمارے اصل ہیروہیں اسلئے ہم آج سلام افواج پاکستان کے دن شہداء کوخراج عقیدت پیش کرنے نوشہرہ آئے ہیں اوران شہداء کے لواحقین کے ساتھ یوم یکجہتی منارہے ہیں۔ماروی میمن نے کہاکہ مسلم لیگ کے رہنمااور یوتھ ونگ نے عیدالفطرمتاثرین کی کیمپوں میں منائی جبکہ خیبرپختونخواکے وزیراعلیٰ سے کوئی پوچھے کہ میاں نوازشریف کی صدارت میں نیشنل سیکورٹی کانفرنس کی منعقدہ اہم ترین اجلاس کے موقع پروہ کہاں تھے؟ آپریشن ضرب عضب پرملک کی اعلیٰ ترین کانفرنس کے اراکین مصروف گفتگوتھے ،آئی ڈی پیزکی فکرہورہی تھی عمران خان اوراس کے ساتھیوں کوخیبرپختونخواکے عوام نے مینڈیٹ دی،خدمت کاموقع دیا وہ اصل اہداف کی بجائے پنجاب میں خوف وہراس پھیلارہے ہیں،پرتشددکاروائیاں کررہے ہیں اس مقصدکیلئے طاہرالقادری کے ہاتھوں میں ہاتھ دیاہے۔انہوں نے کہاکہ مولاناطاہرالقادری نے گزشتہ روزتقریرمیں جوزبان استعمال کی اور جن الفاظ کا سہارا لیاکوئی صاحب بصیرت اورسنجیدہ شخصیت ان الفاظ کودہرانہیں سکتا۔انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف عوام کاحقیقی لیڈراورترجمان ہے اسلئے پاکستانی قوم کافرض ہے کہ وہ میاں نوازشریف کے ہاتھ مضبوط کرے اس موقع پرپاکستان مسلم لیگ نوشہرہ،مردان،پشاور،ملاکنڈاورفاٹاکے پارٹی صدورنے بھی اظہارخیال کیا۔