لوڈشیڈنگ کا اصل مسئلہ بجلی کے ترسیلی نظام کا کمزور ہونا ہے چیف ایگزیکٹو میپکو مظفر علی عباسی

Published on August 12, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 373)      No Comments

Wapda Complex Vehari 11-8-2014
وہاڑی( یواین پی)چیف ایگزیکٹو میپکو مظفر علی عباسی نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ کا اصل مسئلہ بجلی کے ترسیلی نظام کا کمزور ہونا ہے میپکو کی طر ف سے بجلی کے ترسیلی نظام کو ترجیحی ہنگامی بنیادوں پر اپ گریڈ کیا جا رہا ہے اورآئندہ موسم گرما تک میپکو میں لوڈشیڈنگ پر مکمل قابو پالیا جائیگا یہ بات انہوں نے میپکو سرکل کمپلیکس وہاڑی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی اس موقع پر مینجر آپریشن میپکو محمود خان،پراجیکٹ ڈائریکٹر کنسٹرکشن میاں محمد علی اور ڈائریکٹر ایڈمن نعیم اللہ بھی موجود تھے چیف ایگزیکٹومظفر علی عباسی نے کہا کہ بجلی چوری کی روک تھام کے لیے نیا قانون بن چکا ہے آئندہ اسی کے تحت بجلی چوروں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی انہوں نے کہا کہ کسانوں کی طر سے اربوں روپے کے واجبات کی عدم ادائیگی سے میپکو کو خسارے کا سامنا ہے جس کی وجہ سے ترسیلی نظام کی بہتری کے اقدامات متاثر ہو رہے ہیں انہوں نے بتایا کہ میپکو سرکل وہاڑی کے 5گرڈاسٹیشنز پر نئے پاور ٹرانسفارمر نصب کئے جا رہے ہیں اسی طرح نئے فیڈرزکے قیام سمیت15فیڈرز کو اپ گریڈ کر کے ٹرپنگ اور سسٹم اوورلوڈنگ کے مسائل پر قابو پایا جا رہا ہے انہوں نے بتایا کہ میپکو کے صارفین کی تعداد پورے ملک کے صارفین کا ایک چوتھائی ہے 50لاکھ صارفین کو بجلی کی ترسیل کے122گرڈ میں سے52گرڈاوورلوڈ ہیں ان گرڈاسٹیشنز کے248پاور ٹرانسفارمرز میں سے85اوورلوڈ جبکہ 1037فیڈرز میں سے400فیڈرز اوور لوڈ ہیں ماضی میں فنڈز کی کمی یا عدم توجہی کے باعث ان امور کی بہتری پر کام نہیں کیا گیا اب ان مسائل پر ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے انہوں نے بتایا کہ ایک ماہ کے دوران ایران سے درآمدہ پاور ٹرانسفارمرملنے پر ان کی تنصیب کے بعد ٹرپنگ اور لوڈشیڈنگ کی شکایات کم ہوں گی انہوں نے بتایا کہ قیام پاکستان کے وقت 3کروڑ کی آبادی کے لیے صرف90میگاواٹ بجلی کی سہولت حاصل تھی جو اب بتدریج بڑھتی ہوئی 21ہزار میگا واٹ تک پہنچ چکی ہے بجلی کی کمی نہیں بلکہ سسٹم کمزور ہونے کی وجہ سے تسلسل کے ساتھ سپلائی میں مشکلات درپیش ہیں انہوں نے کہاکہ موسم گرما کے دوران1000ٹرانسفامرز مہیا کئے گئے ہیں جن کی وجہ سے صارفین کی مشکلات میں کمی آئی ہے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes