گھریلو ناچاقی یا کچھ اور دو شادی شدہ خواتین نے نہر میں کود کر خود کشی کی کوشش کی ایک کو زندہ بچا لیا ایک جاں بحق

Published on August 12, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 327)      No Comments

images
فقیروالی(یواین پی) گھریلو ناچاقی یا کچھ اور دو شادی شدہ خواتین نے نہر میں کود کر خود کشی کی کوشش کی ایک کو زندہ بچا لیا ایک جاں بحق ۔اصل حقائق پولیس رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں 196ایچ بی کے رہائشی دوبھائیوں اکرم کی دوبیٹیوں سدرہ بی بی مقدس بی بی اور بلال کی ایک بیٹی بانو نے گھریلو ناچاکی کی بنا پر گھر میں موجود تمام افراد کو نشہ آور ادویات کھلاکر سلا دیا اور بس پر سوار ہو کر ساہیوال فرار ہو گئیں بس کے کنڈیکٹر نے ایک خاتون بانو بی بی کو پہچان کر اسکے والد بلال کو فون کر دیا جو پہلے سے ہی فیصل آباد موجود تھا بلال نے اطلاع ملتے ہی تینوں لڑکیوں کو فیصل آباد بلوا لیا اور واپس اپنے گاؤں لے آیا گاؤں کے قریب پہنچتے ہی نہر ہاکڑہ کے پل سے گزرتے وقت سدرہ بی بی اور بانو نے مقدس کو جو سوئی ہوئی تھی کو اٹھنے کا کہا اور خود بس کی کھڑکیوں سے چھلانگیں لگا کر نہر میں کود گئی پل پر تعینات رینجر اہلکار نے حالات کا جائزہ لیتے ہوئے نہر میں کود گیا اور ایک خاتون بانو کو زندہ بچانے میں کامیاب ہو گیا اورسدرہ بی بی کی تلاش شروع کر دی چوبیس گھنٹوں کی تلاش کے بعد سدرہ کو کچھی والا کے قریب نہر سے مردہ حالت میں نکال لیا گیا یاد رہے کہ سدرہ بی بی اور بانوشادی شدہ خواتین ہیں جبکہ مقدس غیر شادی شدہ ہے خواتین کے فرار کی کوشش کے بعد واپسی پر نہر میں کود کر خود کشی کے اصل حقائق پولیس رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog