تحریک انصاف کو لگا ایک زبردست جھٹکا، باغی ایک بار پھراترے بغاوت پہ وہ بھی اس وقت جب تحریک انصاف کا لونگ مارچ اپنے جوبن پر ہے تحریک انصاف اس وقت پوائنٹ آف نو ریٹرن پہ پہنچ چکی ہے مارو یا مرجائو ۔۔۔جہاں عمران خان کے ٹیکنو کریٹ کی حکومت کے مطالبے پہ نئی بحث نے جنم لیا ہے وہیں باغی جاوید ہاشمی کی لانگ مارچ سے علیدگی پہ سیاسی حلقوں میں چہ مگوئیاں کا نہ ختم ہونے والا ایک نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہےتحریک انصاف کے اہم رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے خود کو عمران خان کے لانگ مارچ سے الگ کر لیا ہے اور وہ اپنے آبائی شہر ملتان روانہ ہو گئے ہیں۔مبصرین کا کہنا ہے کہ جاوید ہاشمی جیسے رہنما کا اس اہم ایونٹ سے خود کو علیحدہ کر لینا تحریک انصاف کے لئے ایک دھچکا تو ثابت ہو گا۔، تا ہم خود جاوید ہاشمی کیونکہ طبی اعتبار سے بہت زیادہ صحت مند توانا اور فٹ نہیں تھے اس لئے ان کے لانگ مارچ اور دھرنے میں شامل نہ ہونے کا کوئی زیادہ فرق نہیں پڑے گا۔ تا ہم اگر پارٹی سے اختلافات کے باعث انہوں نے یہ فیصلہ کیا ہے تو یقینی طور پر یہ پارٹی کے لئے نہ صرف نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے بلکہ تحریک انصاف کے لئے زبردست سیاسی دھچکہ ثابت ہوگا سیاسی حلقوں میں اس خبر کو بہت اہمیت دی جارہی ہے۔ بعض ذرائع کی جانب سے یہ بھی کہا جارہا ہے کہ جاوید ہاشمی کو کئی معاملات میں پارٹی قیادت سے تحفظات تھے۔ یہ بھی واضح رہے کہ جاوید ہاشمی نے پرویز مشرف کے دور میں لمبی قید کاٹی تھی اور وہ کسی وقت میاں نواز شریف کی آنکھ کا تارا ہوا کرتے تھے جب 1999 میں سابق آرمی چیف پرویز مشرف نے ’’شریف حکومت ‘‘ برطرف کی تھی اور ’’شریف برادران ‘‘ پرویزی حکومت سے ایک خفیہ ڈیل کرکے راتوں رات جدہ روانہ ہوگئے تھے تب وہ جاوید ہاشمی ہی تو تھے جنہیں مسلم لیگ ن کی قیادت کی ذمہ داری سونپی گئی تھی اور انہوں نے مسلم لیگ ن میں رہتے ہوئے اہم سیاسی کردار ادا کیا تھا مگر 2013 کے الیکشن سے قبل انہوں نے ن لیگ کو چھوڑ کر عمران خان کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔ جاوید ہاشمی نے خود کو لانگ مارچ سے ہی الگ کیا ہے ، اور ابھی پارٹی کو نہیں چھوڑا۔ اصل صورت حال اس وقت ہی سامنے آ سکے گی جب جاوید ہاشمی یا عمران خان کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان آئے گا۔ تاہم اطلاعات کے مطابق باغی آج شام ملتان میں پریس کانفرنس میں اہم اعلان کرکے سیاست میں جاری چہ مگوئیوں کو ختم کر سکتے ہیں