نیا پاکستان بنانے کا دعوہ کرنے والے ملک کو تباہی کی طرف لیکر جارہے ہیں ملک عمر فاروق

Published on August 14, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 374)      No Comments

SANYO DIGITAL CAMERA
ٹیکسلا( یو این پی ./ڈاکٹر سید صابر علی )عمران خان مکمل طور پر ایکسپوز ہوچکے۔نیا پاکستان بنانے کا دعوہ کرنے والے ملک کو تباہی کی طرف لیکر جارہے ہیں،بے وقت کی راگنی نے ان کے عزائم سے پردہ اٹھا دیا،میاں نواز شریف نے ملک میں معاشی اصلاحات کر کے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا،عمران خان کو دھاندلی صرف پنجاب میں نظر آتی ہے خیبر پختون خوا میں نہیں،میاں نواز شریف کے قوم سے خطاب نے دشمن قوتوں کے تمام اخلاقی اور سیاسی جواز ختم کردیئے،پاکستان کی وارث جماعت صرف مسلم لیگ ن ہے اور رہے گی،طاہر قادری کا غیر ملکی شہریت کا حلف ملک سے غداری کے مترادف ہے،قوم کو تقسیم کرنے کے لئے ایک مخصوص ایجنڈے پر کام کیا جارہا ہے مسلم لیگ ن کے غیور کارکنان ملک و قوم کے خلاف ہونے والی ہر سازش کا ناکام بنائیں گے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے ملک عمر فاروق ، صدر مسلم لیگ ن تحصیل ٹیکسلا فیاض خان تنولی ، اور فرخ محمود ،مغل نے واہ کینٹ میں منعقدہ ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران کیا، مقررین کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن پاکستان کی تخلیقی جماعت ہے،ا سکے ورکروں نے ہمیشہ جرات ، بہادری اور ہر مشکل کا مردانہ وار مقابلہ کر کے محب وطن ہونے کا ثبوت دیا،انکا کہنا تھا کہ دوسروں پر تنقید کرنے والے طاہر قادری اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھیں منہاج القران کے دنیا کے نوے ممالک میں اثاثے ہیں،قائم کردہ ٹرسٹ میں گیارہ افراد میں سے نو افراد ان کے خاندان کے ہیں، وہ کس انقلاب کی بات کرتے ہیں،دوسری طرف عمران خان کو نشانہ تنقید بناتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ جو شخص اپنے دو بچوں کو پال نہیں سکتا اس کے منہ سے انقلاب کی بات اچھی نہیں لگتی،نوا زشریف نے تو اس ملک کو ایٹمی قوت بنایا ، آج ملک میں جو ترقی کا دور شروع ہوچکا ہے وہ سب میاں نواز شریف اور انکی ٹیم کی مثبت پالیسیوں کا نتیجہ ہے انکا کہنا تھا کہ عمران خان کو اقتدار کو فوبیا ہوگیا ہے مسلم لیگ ن چور دروازے سے نہیں بلکہ عوام کو ووٹوں سے برسراقتدار آئی ہے ، ورکرز کنونشن میں یوم آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا اس موقع پر ضلعی صدر سراد ممتاز پسوال ، راجہ عامر سعید ، مسلم لیگ ن تحصیل ٹیکسلا کے صدر چوہدری الطاف ،اسلم چھاچھی،حاجی اعجاز ،راقب زمان ، مبشر نقوی ایڈووکیٹ ، سردار سید عمران شاہ،حاجی عبد الرحمان ، طاہر شاہ،سید عمران حیدر نقوی،کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes