ڈی ایس ڈی کا مشن سرکاری سکولوں کے معیارتعلیم میں بہتری ہے۔اعجاز احمد وڑائچ

Published on August 14, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 265)      No Comments

foto
پروگرام ڈائریکٹر احسان بھٹہ کی قیادت میں ڈی ایس ڈی کی کارکردگی میں روزبروز اضافہ ہو رہا ہے۔
ؒ لاہور(یواین پی)ڈائریکٹوریٹ آف سٹاف ڈویلپمنٹ پنجاب کا مشن پنجاب کے سرکاری سکولوں کے معیار تعلیم میں بہتری لانا ہے۔ اس مقصد کے لیے اساتذہ کی ٹریننگ کروائی جاتی ہیں۔ٹریننگ کے لیے بہترین اور ماہر ٹرینرز کا انتخاب اور سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے ۔ ان خیالات کا اظہار اعجاز احمد وڑائچ ریجنل پروگرام منیجر ہیڈکوارٹر ڈی ایس ڈی پنجاب نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کوٹ رادھا کشن میں پرائمری اساتذہ کی لیڈرشپ ٹریننگ کے دورے کے دوران کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پروگرام ڈائریکٹر جناب احسان بھٹہ کی قیادت میں ڈی ایس ڈی کی ٹیم دن رات محنت کر رہی ہے۔ انہوں نے ڈی ایس ڈی کے تمام افسران کو فیلڈ میں معیار تعلیم کی بہتری کے اپنی اپنی صلاحیتوں کو استعمال کرنے کو کہا ہے۔ اب روایتی طریقہ تدریس ختم ہو چکا ہے اور تعلیم کا مرکز و محور بچے کو بنا کر ایکٹیویٹی بیس طریقہ تدریس اختیار کرنا ضروری ہے۔ جب تک استادہر بچے کو اپنا بچہ سمجھ کر اس کو اپنااور قوم کا مستقبل سمجھ کر زیور تعلیم سے آراستہ نہیں کرتا اس وقت تک منزل حاصل نہیں کی جا سکتی۔اب ٹریننگ برائے ٹریننگ نہیں بلکہ ٹریننگ کے دوران شرکا ء کی صلاحیتوں کا باقاعدہ جائزہ لے کر گریڈنگ کی جاتی ہے۔ اس لیے ہر شخص کو اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کرنا پڑتا ہے۔ سوال جواب کے دوران شرکاء نے کہا کہ اس ٹریننگ سے ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ شکیل احمد خان ٹیچر ایجوکیٹر، صغریٰ اسرار سینئر ہیڈمسٹریس اور ماسٹر ٹرینرز نے ہمیں بہترین سہولیات کے ساتھ ساتھ انتہائی دلچسپ انداز میں ٹریننگ دی ۔ آخر میں اعجاز احمد وڑائچ نے شکیل احمد خان اور ان کی ٹیم کو کامیاب ٹریننگ کے انعقاد پر مبارک باد پیش کی ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes