ممبئی (یو این پی) بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے ہدایتکار وکاس بہل کو ٹیلنٹ کے اعتبار سے بہترین ہدایتکار قرار دیدیا۔ بالی ووڈ اداکار عالیہ بھٹ نے اپنے حالیہ انٹرویو میںیواین پی سے کہا کہ انہوں نے ویکاس بہل کی فلم ’’شاندار‘‘ سائن کی ہے جس میں ان کے ہیرو شاہد کپور ہونگے وہ وکاس بہل کے ساتھ کام کے حوالے سے کافی پرجوش ہیں کیونکہ وکاس وہ کام اور ٹیلنٹ کے اعتبار سے بہترین ہدایتکار ہیں جن کے کام کو وہ سراہتی ہیں ان کی فلم ’’چلرپارٹی‘‘ اور ’’کوئین‘‘ زبردست فلمیں ہیں جنہیں وہ کئی بار دیکھ چکی ہیں۔ فلم کی عکسبندی کا آغاز جلد ہی ہو جائے گا۔