عمران خان کاماضی تابناک اورمستقبل روشن ہے۔سونیا عرفان

Published on August 14, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 357)      No Comments

sonia
لاہور(یواین پی)پاکستان تحریک انصاف برطانیہ کی مرکزی رہنما سونیاعرفان نے کہا ہے کہ عمران خان کاماضی تابناک اورمستقبل روشن ہے،وہ ہمیشہ قوم کی ہرامیدپرپورااترتے ہیں ۔ہمارے قائدعمران خان کایہ مقام اوراحترام ان کی نیک نیتی،شبانہ روزمحنت اورکمٹمنٹ کانتیجہ ہے۔ آزادی مارچ کاکارواں رواں دواں دیکھ کرشہنشاہوں کادم گھٹ رہا ہے۔جاتی امراء رائیونڈ کے محلات کے درودیوار ہل رہے ہیں ،تبدیلی کے سیلاب کے آگے بندباندھنا بزدل اورنااہل حکمرانوں کے بس کی بات نہیں ہے۔ہمارے باپ دادا نے پاکستان بنایا ہم نیاپاکستان بنتادیکھ رہے ہیں۔عمران خان نے جوسوچاہے وہ ضرورہوگا ،بہترہوگا عمران خان کے اسلام آباد پہنچنے سے پہلے پہلے میاں نوازشریف وزارت عظمیٰ سے اپنااستعفیٰ دے دیں۔اپنے ایک بیان میں سونیا عرفان نے مزید کہا کہ بازی پلٹ گئی ہے ،شریف برادران کومکافات عمل کاسامنا ہے ۔جس وقت میاں نوازشریف اپنے معتمد خاص افتخار محمد چودھری کی بحالی کیلئے لانگ مارچ کی قیادت کررہے تھے ،ان کے چہرے سے سرور اورغرورجھلک رہا ہے مگراب ان کاچہرہ لٹکاہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تخت لاہور کے شہنشاہوں نے جوکانٹے بوئے تھے وہ کاٹنے کاوقت آگیا ۔عوام نے شاہراہوں پرآکراپنا فیصلہ دے دیا لہٰذا ء میاں نوازشریف وزیراعظم اورمیاں شہبازشریف وزیراعلیٰ نہیں رہے ۔انہوں نے کہا کہ دھونس دھاندلی سے اقتدارتوچھینا جاسکتا ہے مگرملک اورعوام کوڈیلیورکرنے کیلئے صلاحیت اورقابلیت کسی دکان سے نہیں ملتی ۔شعبدہ برادران کی نام نہادخدمت کی سیاست شعبدہ بازی سے عبارت ہے ۔انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف کادھاندلی کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمشن بنانے کااعلان محض ایک ڈھونگ ہے کیونکہ شعبدہ برادران ہرترقیاتی کام میں کمیشن بنانے میں اپنا ثانی نہیں رکھتے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme