تہران ۔۔۔ ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنائی نے امریکہ کیساتھ سیاسی بات چیت یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن کیساتھ مزاکرات ایران کیلئے نقصان دہ ہیں۔مقامی اخبار کی رپورٹ کیمطابق خامنائی نے کہا کہ مخصوص کیسز کے علاوہ امریکہ کیساتھ تعلقات یا بات چیت اسلامی جمہوریہ ایران کے مفاد نہیں بلکہ یہ ہمارے لئے زیادہ نقصان دہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ بعض لگ یہ کہتے ہیں کہ اگرہم امریکہ کیساتھ مزاکرات کی میز پر بیٹھ گئے تو ہمارے بہت سے مسائل حل ہو سکتے ہیں ،لیکن یہ بلکل درست بات نہیں ۔خامنائی نے ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان حالیہ مزاکرات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ انکشاف ہو ا ہے کہ بعض لوگوں کے تصورات کے باوجود مزاکرات سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ مزاکرات کے دوران واشنگٹن نے ایران کے خلاف پابندیاں بڑھائیں اور ایران پر دباو اور پابندیاں کم کرنے بات چیت کے کوئی مثبت نتائج سامنے نہیں آئے۔