پی ایم ایل این ناروے کے صدر رانا بختیار نے لانگ مارچ کو سیاسی سرکس قرار دیدیا

Published on August 16, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 2,003)      No Comments

10525880_10202522049826197_7871138180958785629_nاوسلو (یو این پی) پاکستان مسلم لیگ ن ناروے کے صدر رانا بختیار احمد نے یو این پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کے پی کے کی حکومت کو پشاور میں بارش سے جاں بحق اور زخمی ہونیوالوں کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ وزیراعلٰی کے پی کے کو بارش سے متاثرہ لوگوں کی داد رسی کیلئے جانا چاہیئے۔ عمران خان کو صرف وزیرِ اعظم بننے کا شوق ہے، سیاست ان کے بس کی بات نہیں ہے۔ تحیک انصاف اپنے بلندوبانگ دعووں کے برعکس صرف چند ہزار افراد کو ہی اکتھا کر سکی ہے۔ پاک فوج وطنِ عزیز کی خاطر دہشتگردوں سے جنگ کرنے میں مصروف ہے اور سیاسی مداری اپنی سرکس سجا کر پاکستانی عوام کو بیزار کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کو ان سیاسی مداریوں کی باتوں پر توجہ دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ منافقت کی پالیسی پر چلتے ہوئے یہ لوگ عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ با شعورعوام نے فسادی مارچ کو مسترد کر دیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اور طاہر القادری کے مطالبات غیر آئینی ہیں۔ عمران خان کے پاس اگر ٹھوس ثبوت ہیں تو انہیں عدالت میں جانا چاہیئے۔ پاکستان موجعدہ حالات میں کسی بھی قسم کی انارکی یا افراتفری کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ اتحاد اور اتفاق کی جتنی ضرورت آج ہے شاید اس سے پہلے کبھی نہ تھی۔ نام نہاد آزادی اور انقلاب مارچ کی ناکامی اُن جھاٹے لوگوں کا مقدر بن چکی ہے۔ عوام بخوبی جانتے ہیں کہ انتشار کون پھیلا رہا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme