اسلام آباد (یو این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما ماروی میمن نے کہا ہے کہ حکومت کسی کے غیر آئینی مطالبات تسلیم نہیں کرے گی، سیاسی عدم استحکام معیشت کیلئے نقصان دہ ہے۔ ہفتہ کو پی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سیاسی جماعتوں کو آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر مطالبات کرنے چاہئیں، ان کے غیر آئینی مطالبات کسی صورت پورے نہیں کئے جا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مذاکرات کے ذریعے معاملات معمول پر لانے کی کوشش کر رہی ہے، معیشت کو مستحکم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، سیاسی عدم استحکام معیشت کیلئے نقصان دہ ہے۔