ممبئی (یو این پی) بالی ووڈ اداکار اودے چوپڑا نے ٹوئیٹر پر اپنی بھابھی اداکارہ رانی مکھرجی کی فلم کی تشہیر کی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار اودے چوپڑا جو ہمیشہ اپنی بھابھی رانی مکھرجی کے حوالے سے میڈیا پر اچھے ہی بیان دیتے ہیں۔ نئی فلم ’’مردانی‘‘ کی پروموشن میں بھابھی کا ساتھ دینا شروع کر دیا۔ یونی ویژن نیوز پاکستان کے مطابق اداکار نے ٹوئیٹر پر فلم کی بھرپور انداز میں تشہیر کی ہے۔ انہوں نے پیغام میں اداکارہ کے کردار کو مثالی کہا ہے جو خواتین کیلئے توجہ کا باعث ہو گا۔ انہوں نے دفاعی تکنیک کی بے حد تعریف کی اور لوگوں پر زور دیا کہ وہ یہ فلم دیکھنے ضرور سینما گھروں کا رخ کریں کیونکہ یہ منفرد طرز کی معیاری فلم ہے فلم 22 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔