کالمسٹ برادری کا مجیب الرحمن شامی کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار افسوس

Published on August 17, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 582)      No Comments

2014-08-14 12.03.59
کالمسٹ برادری مجیب الرحمن شامی کی ہمشیرہ کے انتقال پر ان کے دکھ میں برابرکی شریک ہے، عقیل خان
لاہور(یواین پی)کالمسٹ برادری کانامور تجزیہ نگار،چیف ایڈیٹرروزنامہ پاکستان مجیب الرحمن شامی کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار افسوس۔ کالمسٹ عقیل خان نے اپنے بیان میں مجیب الرحمن شامی سے ان کی ہمشیرہ کی وفات پر دکھ کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا ہم اس دکھ کی گھڑی میں مجیب الرحمن شامی کے ساتھ ہیں۔ دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ عقیل خان نے کہا کہ مرحومہ کے گھروالوں سے ہمیں دلی افسوس ہے۔ تمام کالمسٹ برادری اس وقت مجیب الرحمن شامی اور مرحومہ کے گھروالوں کے ساتھ ہیں اور مرحومہ کی مغفرت کے لیے دعاگو ہیں۔کالمسٹ ساجد اعوان فیصل آباد، وسیم نذرپتوکی، حافظ جاوید الرحمن قصوری، مرزاعارف رشیدبہاولپور، قاسم علی دیپالپور، احتشام شامی اوکاڑہ، ذیشان انصاری ڈسکہ، رانا محمدعلی لاہور، پروفیسررفعت مظہرلاہور اور کالمسٹ ،شاعرہ رقیہ غزل لاہور نے بھی مجیب الرحمن شامی سے اظہار افسو س کیا ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes