شعیب ملک نے بارباڈوس کو 2014 کیریبین پریمیئر لیگ کا چیمپئن بنوا دیا

Published on August 18, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 923)      No Comments

666سینٹ کٹس(یو این پی) پاکستان کے سابق کپتان شعیب ملک نے شاندار بیٹنگ کی بدولت بارباڈوس ٹرائیڈنٹ کو 2014 کیریبین پریمیئر لیگ کا ٹائٹل جتوا دیا۔ فیصلہ کن معرکے میں بارباڈوس نے گیانا کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ خراب موسم کی وجہ سے میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت ہوا۔ شعیب ملک نے 55 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی اور آؤٹ نہیں ہوئے، انہیں مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ وارنر پارک، سینٹ کٹس میں کھیلے گئے سی پی ایل کے فائنل میں بارباڈوس کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنائے۔ ڈوئن سمتھ 59 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ شعیب ملک نے ناقابل شکست 55 رنز بنائے۔ گیانا کی جانب سے کرشمار سینٹوکی نے تین اور سنیل نارائن نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں گیانا نے 15.5 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 107 رنز بنائے تھے کہ موسلادھار بارش شروع ہوگئی اور میچ روک دیا گیا۔ گراؤنڈ میں پانی جمع ہونے کی وجہ سے میچ دوبارہ شروع نہ ہو سکا اور ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت بارباڈوس کو 8 رنز سے فاتح قرار دیا گیا۔ محمد حفیظ نے 28 اور لینڈل سمنز نے 20 رنز بنائے جبکہ جیسن ہولڈر نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ شعیب ملک کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes